سا بق صدر آصف علی زرداری جلد وطن واپس آئینگے ‘14اپریل کو شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی پر قوم سے خطاب کرینگے

ممبر سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی و رہنما پا کستان پیپلز پارٹی میاں نیئر حسن ڈار کا بیان

جمعرات 17 مارچ 2016 19:21

فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء ) ممبر سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی و رہنما پا کستان پیپلز پارٹی میاں نیئر حسن ڈار نے کہا کہ سا بق صدر آصف علی زرداری جلد وطن واپس آئینگے ۔14اپریل کو شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی پر قوم سے خطاب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مو جو دہ خراب اور مایوس حالا ت کو اگر کو ئی نکال سکتا ہے تو وہ صرف آصف علی زرداری ہی ہیں۔

وہ اپنی ذہانت اور قابلیت کا لو ہا منوا چْکے ہیں۔

(جاری ہے)

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بعد جسطرح انہوں نے حکو مت اور پارٹی کا سنبھالہ اس کی مثال نہیں ملتی ،اْن کی مفاہمتی پالیسی کی نقل مو جو دہ حکو مت چلانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مو جو دہ حکو مت کو چاہئے کہ آصف علی زرداری سے ہدایت لیں جس طرح انہوں نے ملک کو مشکل حالا ت میں بچایا تھا یہ کسی بھی شخص کے بس کی بات نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت پیپلز پارٹی اورہمارے قائد آصف علی زرداری کی کردار کشی بند کریں ورنہ دما دم مست قلند ر ہو گا۔انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی سرپرستی میں پنجاب میں پارٹی پھر سے فعال ہو گی بلکہ ہو رہی ہے ۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفہ کو اْجاگر کر کے ان کے ادھورے مشن کو پورہ کریں گے۔