نوسرباز دوں نے چوک اٹھارہ ہزاری کی تجارتی مارکیٹوں پر ہلہ بول دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:15

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء)نوسرباز دوں نے چوک اٹھارہ ہزاری کی تجارتی مارکیٹوں پر ہلہ بول دیا۔

(جاری ہے)

دو برقعہ پوش خواتین چو ک پر موجود عتیق کلا تھ ہاؤس پر کپڑے خریدنے کے بہانے آئیں اور دکاندار کو باتوں میں لگا کرآٹھ تھان کپڑا برقعے میں چھپا کر فرار ہوگئیں جبکہ ایک اور واقعہ میں چار کارسوار پٹھان سلور رنگ کی کرولا کار میں چوک پر موجود لطیف الیکٹرونکس کی دکان پر آئے اور مختلف آئٹمز کی معلومات لیتے لیتے دو عدد یوپی ایس چادر میں چھپا کر کار میں رکھ لیے اور فرار ہوگئے چند لمحے دکاندار نے مشاہدہ کیا تو سر پکڑ کر بیٹھ گیا ۔