بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2کمسن بچیاں زخمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:13

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء) بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2کمسن بچیاں زخمی ہوگئیں ۔ سمبڑیال کے محلہ واٹر ورکس کے رہائشی محمد اصغر کے مکان کی چھت گرنے سے اسکی دو کمسن بچیاں ماہ نور اور زینب زخمی ہوگئیں جنہیں اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

چھت گرنے کے باعث گھر میں موجود تمام سامان ملبہ کا ڈھیر بن گیا۔

متعلقہ عنوان :