بی ایڈ آنر کی طالبہ لاپتہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:08

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء ) یونیورسٹی طالبہ کو سہیلی کی مدد سے اغواء کرلیا گیا طالبہ کو فروخت کر دیا گیا ہے یا قتل کر دیا گیا ہے مغویہ کے بھائی کا خدشہ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن صمد پورہ برانچ بی ایڈ آنر کی طالبہ نبیلہ عالم کو اس کی سہیلی نازیہ نورنے منڈی احمد آباد سے بلایا کہ اوکاڑہ آجاؤ یونیورسٹی کی کلاسیں شروع ہوگئی ہے اوکاڑہ آکر طالبہ اپنی سہیلی کے ساتھ نوٹس اور دیگر چیزیں لینے کے لئے گئی لیکن واپس نہ آئی جب کہ اس کی سہیلی نے طالبہ کے بھائی کو تسلی دی کہ آجائے گی فکر نہ کریں لیکن مغویہ طالبہ واپس نہ لوٹی تھانہ بی ڈویژن نے طالبہ نبیلہ عالم کے بھائی سید شکیل عالم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی ہمشیرہ کو فروخت کر دیا گیا ہے یا قتل کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :