عدالت میں پیش ہوئے بغیرپرویز مشرف کو ملک سے فرار کا موقع دیا جارہا ہے، بینظیر بھٹو قتل سمیت مشرف کیخلاف متعدد کیس عدالتوں میں ہیں، مشرف کو ملک سے فرارہونے دیا گیا تو اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے،بلاول بھٹو زرداری کا بیان
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مارچ 2016 18:51
کراچی(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 سمیت متعدد کیسزعدالتوں میں زیرسماعت ہیں،عدالت میں پیش ہوئے بغیر مشرف کو ملک سے فرار ہونے کا موقع دیا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین سے غداری کیس کے آخری مرحلے میں پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوئے اگر مشرف بیرون ملک گئے تو اہم کیسز ادھورے رہ جائینگے۔
انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 6کا مقدمہ پرویز مشرف کو کلین چٹ دینے کیلئے درج کیا گیا۔حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر کیس میں مشرف عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ بگٹی کیس میں بھی مشرف کی بریت سمجھ سے باہر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کیخلاف متعدد کیسز عدالتوں میں موجود ہیں، میری والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بھی نامزد ہیں جس میں وہ عدالت کے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود آج تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،مشرف پر غداری کیس بھی عدالت میں ہے جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے جبکہ یہ کہا جارہا ہے کہ یہ کیس بھی اپنے آخری مراحل میں ہے اور اس کیس میں بھی وہ عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرتے رہے ہیں،اگر مشرف کو اس طرح ملک سے فرارہونے دیا گیا تو اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے اور قانون کے تقاضے بھی ادھورے رہ جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں بھی پرویز مشرف کو بغیر کسی پوچھ گچھ اور عدالت میں پیش ہوئے بغیرہی بری کرکے قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.