انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کا بیان مکمل، 21مارچ کو دوبارہ سماعت ہو گی

وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وفاقی و صوبائی وزراء ، اعلیٰ پولیس افسران ،گلو بٹ سمیت 139افراد کو سانحہ کا ذمہ دار ٹھہرا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 18:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دائر استغاثہ کے حوالے سے گزشتہ اور مستغیث منہاج القرآن ، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کا بیان مکمل ہو گیا ،بیان 8گھنٹے میں ریکارڈ ہوا جس میں عوامی تحریک کے 14کارکنوں کے قتل اور 85زخمیوں کے حوالے سے 139افراد کو ذمہ دار ٹھہرا یا گیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکمرانوں نے اپنے مفاد کی خاطر بے گناہ شہریوں کا خون بہایا ان ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ دوبارہ کوئی حکمران اس طرز کی دہشتگردوں کی جرات نہ کر سکے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جن 139افراد کو سانحہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان میں وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وفاقی و صوبائی وزراء ، ڈی سی او ، پولیس کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کے نام شامل ہیں ۔کیس کی سماعت 21مارچ کو دوبارہ ہو گی