این اے 245میں ضمنی انتخابات،ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کے امیدوارنامزد

جمعرات 17 مارچ 2016 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 245 کیلئے کمال ملک کو حتمی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پی ایس 115 میں ضمنی انتخاب کیلئے حسن مشہود کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کیلئے امجد اﷲ خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں حلقوں میں 7 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :