ملازمین کی حاضری کیلئے تھمب سسٹم لگانے پر سندھ حکومت کو 27کروڑ کا چونا

جمعرات 17 مارچ 2016 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سندھ سیکریٹریٹ کراچی کے ملازمین کی حاضری کو کمپیوٹرائزڈ نظام پر لانا حکومت سندھ کے لئے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ 5 برس قبل 15 کروڑ روپے لاگت سے لگایا گیا آئرس ریڈر بائیو میٹرک نظام چلنے سے پہلے ناکارہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ سیکریٹریٹ میں آنکھوں کے ذریعے حاضری والے آئرس ریڈر نظام کو ناکارہ قرار دیکر اب 12 کروڑ روپے لاگت سے نیا تھمب بائیو میٹرک نظام لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سندھ سیکریٹریٹ ملازمین کا یہ سوال اپنی جگہ بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ کروڑوں روپے لاگت سے پہلے لگایا گیا حاضری نظام چلنے سے پہلے ناکارہ کیسے بن گیا۔ سندھ حکومت کی مرکزی سکریٹریٹ میں کھلے عام کروڑوں روپے کے ہونے والے اس گھپلے پر کوئی کارروائی نہ ہونا نیب اور اینٹی کرپشن جیسے اداروں کے لئے بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :