پاک فوج کے افسران ،جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے مادروطن کو محفوظ بنانے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

اسلام آباد

پاک فوج کے افسران ،جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے مادروطن کو محفوظ بنانے میں اپنا فرض بااحسن طریقے سے ادا کیا ،چوہدری محمدبرجیس طاہر

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد پاکستان کے شہروں ،قصبوں کو بھی دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے پاک کیا جا رہا ہے، پرامن اور مستحکم پاکستان کے فوائد آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو پہنچ رہے ہیں، وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ حکومت اور پاک فوج کی باہمی کامیاب حکمت عملی سے ملک کو دہشت گردوں سے تقریباً پاک کر دیا گیا ہے اور ہر آنے والے والا دن خوشحالی اورامن کے اعتبارسے پہلے سے زیادہ اچھا اور خوش نما ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آبادمیں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن ضرب عضب اپنی تمام تر کامیابوں کے ساتھ منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے مادروطن کو محفوظ بنانے میں جو اپنا فرض اور کردار ادا کیا ہے اُس کے لیے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ اب پاکستان میں کوئی "نوگو ایر یا " نہیں ہے اور دہشت گردوں کوشمالی وزیر ستان میں شوال وادی سمیت تمام علاقوں سے پاک کیاجارہا ہے اور جلد ہی وہاں بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بڑی پناہ گاہوں کے خاتمے کے بعد حکومت آپریشن کے نتائج کو محفوظ بنانے کے لیے اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ یہ دہشت گردو بار ہ منظم ہو کر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں اور اس مقصد کی خاطر پاکستان کے شہروں اور دیہاتوں کے گلی اور کوچوں کو دہشت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/03/2016 - 18:06:57 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان