سیکرٹری مواصلات اور چےئرمین این ایچ اے شاہد تارڑ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
چےئرمین نے سیکرٹری کو اربوں کے ٹھیکوں کی بریفنگ دینے سے انکار کردیا
جمعرات 17 مارچ 2016 17:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء)سیکرٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری اور چےئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں،چےئرمین این ایچ اے شاہد تارڑ نے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری مواصلات کو سی پیک اور شاہراہوں،موٹرویز بارے بریفنگ دینے سے انکار کردیا ہے۔خالد مسعود سیکرٹری مواصلات عہدہ سنبھالنے کے بعد جب پہلی دفعہ این ایچ اے ہیڈ کوارٹر بریفنگ کیلئے پہنچے تو چےئرمین شاہد تارڑ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور سیکرٹری مواصلات کو بریفنگ دینے سے انکار کردیا۔
آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ خالد مسعود چوہدری اور تارڑ کے مابین اختلافات اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ دونوں افسران کے مابین بول چال بھی بند ہے اور چےئرمین نے فائلیں بھیجنی بھی بند کردی ہیں،این ایچ اے حکام نے سیکرٹری کو حادثے سے تباہ ہونے والی گاڑی ہنڈا سوک بھیجی ہے جو کہ سیکرٹری نے واپس کردی ہے۔(جاری ہے)
چےئرمین تارڑ دو سال تک سیکرٹری مواصلات کے عہدہ پر براجمان تھے اور تمام اختیارات استعمال کرتے تھے تارڑ کو سیکرٹری مواصلات سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اختلافات پیدا ہونے کے بعد ہٹایا گیا ہے تارڑ فواد حسن فواد کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ خالد مسعود چوہدری شہباز شریف کے ہمدرد وافسران کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ،دونوں افسران کے مابین اختلافات کے باعث این ایچ اے کا نظام تتر بتر ہوچکا ہے۔
سیکرٹری مواصلات نے بھی سی پیک منصوبوں میں اربوں روپے کے ٹھیکوں بالخصوص کوئٹہ مغل آباد سیکشن میں مقبول زرغون کمپنی کو نظرانداز کرکے من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔پی اے سی بھی اس سیکشن کا ٹھیکہ من پسند کمپنیوں کو دینے کی تحقیقات کرے گی۔۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.