پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مارچ 2016 17:09

لاہور(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام موسمِ بہار کا استقبال کرنے کیلئے روایتی سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ سپرنگ فیسٹیول میں آپریشن ضرب ِ عضب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ’امن بہار‘ کا نام دیا گیا۔ تقریب کا افتتاح کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کیا جبکہ سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جلد مکمل امن اور ہم آہنگی کی فضاء قائم ہوگی۔انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر انچارج آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی مس روبینہ بشیر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں طلبہ کی جانب سے صوفیانہ کلام پڑھے گئے جبکہ مختلف کھانوں کے سٹالز بھی سپرنگ فیسٹیول کا حصہ رہے۔

متعلقہ عنوان :