پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے پر پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ‘ اویس لغاری

جمعرات 17 مارچ 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین اویس لغاری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے پر پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ‘ جب تک بھارت اپنا رویہ پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں رکھے گا سارک گروپ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت سپریم کورٹ آف پاکستان نے دی ہے اس کے ملک سے باہر جانے پر سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

انکا آنا جانا اتنا معنی خیز نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے ملکی معیشت کے اعدادوشمار بہتری دکھا رہے ہیں جبکہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی آ رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ رویہ مناسب نہیں جب تک بھارت اپنا رویہ پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں رکھے گا سارک گروپ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :