چین کی غیرملکی سروس فراہم کرنے کے ٹھیکوں کی مالیت جنوری فروری میں بڑھ گئی

چینی کمپنیوں نے ء 2015 کے دوران 16.92بلین امریکی ڈالر مالیت کے معاہدے کئے

جمعرات 17 مارچ 2016 16:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) چین کی بیرونی ذرائع سے ٹھیکے حاصل کرنیوالی صنعت اقتصادی رکاوٹوں کے باوجود رواں سال کے پہلے دومہینوں میں فروغ پذیر رہی ، چینی کمپنیوں نے 16.92بلین امریکی ڈالر مالیت کے بیرونی ممالک سے ٹھیکے حاصل کرنے کے معاہدے کئے جو کہ 7.5فیصد سالانہ اضافہ ہے ۔ یہ بات وزارت تجارت کے ترجمان شین ڈین یانگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی بتائی ۔

طے پانے والے معاہدوں میں پہلے دو ماہ میں 75.54بلین ژوان ( 11.64بلین امریکی ڈالر ) مالیت کے آف شور غیر ملکی ٹھیکے حاصل کرنیوالے معاہدے تھے جو کہ 28.5فیصد سالانہ اضافہ ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے والے ممالک کے ساتھ غیر ملکی ٹھیکے حاصل کرنے کی سروس میں تعاون میں جنوری فروری کی مدت کیلئے 8.8بلین ژوان مالیت کے معاہدوں کے ساتھ تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ گذشتہ سال سے 13فیصد زیادہ ہے ، ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کے غیر ملکی ٹھیکے حاصل کرنے کے معاہدے ،تمام منصوبوں کا 51فیصد رہے ۔

(جاری ہے)

شین ڈین یانگ نے کہا کہ دریائے یانگ ژی کے اقتصادی بیلٹ کے ساتھ والے علاقوں نے زیر تبصرہ مدت کے دوران غیر ملکی ٹھیکے حاصل کرنے میں زبردست ترقی کی ، ان معاہدوں کی مجموعی مالیت آف شور غیر ملکی ٹھیکے حاصل کرنے میں 41.87بلین ژوان رہی جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 12.2فیصد اضافہ ہے اور مجموعی ملک گیر کا 55.4فیصد بنتا ہے ، چین بھارت کے بعد غیر ملکی سروس فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے ، سٹیٹ کونسل نے اس شعبے کو ایسی ” سبز صنعت “ قراردیا ہے جو کہ تیسرے درجے کی صنعت کیلئے نیا انجن اور روز گار میں اضافے کاموجب ہو گا ۔