زلزلہ ا ور بارشوں سے متاثر ہونے والی تاریخی عمارات با رے جیولوجیکل سروے کرایا جا ئے گا، علی عنان قمر

جمعرات 17 مارچ 2016 16:30

لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) صوبہ بھر میں واقع تاریخی ود یگر عمارات پرزلزلہ ا ور بارشوں سے مرتب ہونے والے اثرات با رے جیولوجیکل سروے کرایا جا ئے گا تاکہ مستقبل میں کسی بھی نوعیت کی قدرتی آفات سے قبل از وقت نمٹا جا سکے۔اس سلسلے میں پاکستان میٹرولو جیکل ڈیپارٹمنٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ یکم جنوری تا اب تک صوبہ بھر میں25بار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔

اس امر کا اظہار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر علی عنان قمر نے جمعرات کوجیولوجیکل سروے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے شبیر حیدر کے علاوہ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ،لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ کے افسر ا ن بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تا ریخی عمارات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہماری نئی نسلوں کو ماضی سے آگاہی حاصل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے دو چا ر نہ ہونا پڑے اور کم سے کم قیمتی جا ن و مال کو نقصان پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ ا سلام آباد سمیت لاہور، سرگودہا،ڈی جی خان،ملتان،راولپنڈی میں 25 بار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔تفصیلات کے مطا بق ا سلام آباد میں4بار،لاہور میں4بار،سرگودہا میں3 بار،ڈی جی خان میں8بار، ملتان میں2باراور راولپنڈی میں3 بارزلزلے کے جھٹکے یکم جنوری تا16مارچ 2016ء تک ر یکارڈ کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کی سربراہی میں قائم ایڈوائزری کمیٹیوں نے خطرناک عمارات بارے سروے رپورٹ ارسال کرنا شروع کر دی ہے جس کے نتیجہ میں انتہائی خطرناک عمارات کو گرایا جا رہا ہے جبکہ دیگر کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی انتظا میہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب بھی کسی نوعیت کا زلزلہ محسوس ہو فورا سرکاری و دیگر عمارات کی سروے رپورٹ مرتب کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر لاہور ڈویژن کی سربراہی میں ماڈل بائی لاز میں ترامیم اورنئے مشاورتی قوانین بنانے بارے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :