پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی زمین کے ریکارڈ کو کمپیو ٹرائزڈکر کے نئی تار یخ رقم کر دی،رانا محمد ارشد
جمعرات 17 مارچ 2016 16:25
لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اب تمام فرد سنٹرز میں اوقات کار میں تو سیع دے دی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں کمپیو ٹرائزڈ ریکارڈ کے حصول کے لئے سائلین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عوامی سہولت کے پیش نظر تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں خدمات کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اب سائلین پنجاب بھرکی ہر تحصیل میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹرز سے اراضی ریکارڈ صبح8بجے سے رات 8بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔ا س سہو لت کی بدولت ایسے سائلین جو ذاتی وجوہات،کاروباری یا دفتری مصروفیات کی بدولت اراضی ریکارڈ کی مخصوص اوقات میں مطلوبہ خدمات حاصل کرنے سے قاصر تھے اب وہ باقاعدگی سے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
عوام کو یہ سہولت ہر اراضی سنٹرز سے دو شفٹوں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی زمین کے ریکارڈ کو کمپیو ٹرائزڈکر کے نئی تار یخ رقم کی ہے۔ پنجاب کے36 اضلاع کے 22 ہزار سے زائد دیہی مواضعات کے 5.5کروڑمالکان اراضی کا ریکارڈ کمپیو ٹرائزڈکرکے 143تحصیلوں میں قائم اراضی کا ریکارڈسنٹرز سے کمپیو ٹرائزڈ فرد اور انتقالات کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جسکی بدولت ہر ماہ ایک لاکھ سے زائد کمپیو ٹرائزڈفردات کے اجراء اور 50ہزار کے قریب کمپیوٹرائزڈ انتقالات کے ذریعے سرکاری فیس کی وصولی سرکاری خزانے میں اوسط400 سے500 ملین روپے جمع کرائی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.