کمشنر سرگودہا کالینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ز ہسپتال بھلوا ل کا اچانک دور ہ

جمعرات 17 مارچ 2016 16:24

سرگودھا ۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے گزشتہ روز لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹراور تحصیل ہیڈکوارٹر ز ہسپتال بھلوا ل کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کو آؤٹ ڈور مریضوں کیلئے لیبارٹری ٹیسٹوں کی ریٹ لسٹ ہسپتال میں نمایاں مقام پر آویزاں کرنے کے علاوہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر نے ہسپتال میں تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ندیم محبوب نے اپنے دورہ بھلوال کے موقع پر واٹر سپلائی سکیم کے مسائل کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کو ہدایات جاری کیں۔