حکومت پاکستان نے صنفی مساوات کو حقیقی شکل دینے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں ‘بیرسٹر ظفر اللہ

جمعرات 17 مارچ 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفر الله خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے صنفی مساوات کو حقیقی شکل دینے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ وہ جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں کمیشن برائے وقار نسواں کے 60 ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وژن 2025ء میں منصوبہ بندی اور ترقی کے تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کو اولیت اور اس میں خواتین کو معاشی و سماجی ترقی کے مساوی فوائد کے مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے صنفی مساوات کو حقیقی شکل دینے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی، بہترین تعلیمی سہولیات، فنی تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :