ڈاکٹر عاصم کی عدم حاضری پر دو ریفرنسز کی سماعت26مارچ تک ملتوی کر دی گئی

ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر عدالت کا جیل حکام سے شدیدبرہمی کا اظہار

جمعرات 17 مارچ 2016 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) مقامی نیب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے دو ریفرنسز کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔جمعرات کو مقامی نیب عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دو ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔

جس پر عدالت نے شدیدبرہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیل حکام نے بیماری کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا ئی ۔عدالت نے جیل حکام کو ہداہت کی کہ ڈاکٹر عاصم کو26مارچ کو عدالت پیش کیاجائے۔ عدالت نے اس موقع پرغیر قانونی الاٹمنٹ میں قائم ریفرنس میں شریک دو ملزموں عبدالحمید اور مسعود حیدر کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔ عدالت نے سوئی سدرن گیس ریفرنس میں چوہدری اعجاز، بشارت مرزا، زاہد مختار، یوسف انصاری اور دیگر افراد کے کیس کو الگ کر دیا جس کی سماعت اب 28مارچ کو ہو گی۔ ان ملزموں نے عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کو چیلنج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :