ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار 24 مارچ کو الحمراء میں منعقد ہو گا

جمعرات 17 مارچ 2016 15:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) شاہین ٹی بی فاوٴنڈیشن لاہور پاکستان کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار 24 مارچ بروز جمعرات بوقت 01:30 بجے دوپہر تا شام 04:30 الحمرا ہال نمبر 3 دی مال لاہور میں بانی شاہین ٹی بی فاوٴنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر ساجدقیوم کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔جس میں ٹی بی کے موضوع پر تحقیقی لیکچرز پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آرگنائزز میں چیئر مین شاہین ٹی بی فاوٴنڈیشن مقبول احمد چوہدری،سنیئر وائس چیئر مین وسیم احمد ، وائس چیئر مین طارق گُل، چیئر پرسن ڈاکٹر روبینہ صبا اعوان، جنرل سیکرٹری امیر شہزاد، فنانس سیکرٹری مصباح اکرام، ڈاکٹر ایم ایس بابر،ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر علی ارشد پیر زادہ، ڈاکٹر وسیم انور، ڈاکٹر سید فیض الحسن، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ، ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی اور حکیم ڈاکٹر ثاقب مجید شامل ہیں۔