ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی حوصلہ افزائی سے محروم رہنے والے چاچا ٹی ٹونٹی جلیبیاں بیچنے لگے

گرین شرٹس ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے تو وہ سارا دن لوگوں کو مفت جلیبیاں بنا کر کھلائیں گے، چچا کرکٹ

جمعرات 17 مارچ 2016 14:49

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) ویزہ نہ ملنے کے سبب ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارت جانے سے محروم رہنے والے چاچا ٹی ٹونٹی اپنے آبائی علاقے میں جلیبیاں بیچنا شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد زمان المعروف چاچا ٹی ٹونٹی نے بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پی سی بی حکام سے ویزہ دلوانے کی درخواست کی تھی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی، میڈیا سے گفتگو میں چاچا ٹی ٹونٹی کا کہنا تھاکہ انہوں نے پی سی بی سے صرف ویزہ دلانے کا کہا تھا اور باقی سب خرچے انہوں نے ہی برداشت کرنے تھے تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد ان کے پاس اپنے آبائی علاقے میں جلیبیاں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اگر گرین شرٹس ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے تو وہ سارا دن لوگوں کو مفت جلیبیاں بنا کر کھلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :