پسنی‘ پاکستان کوسٹ گارڈ کارروائی‘ غیر قانونی ایران جانے والے 103 باشندے گرفتار

گرفتار باشندوں میں 87 پاکستانی‘ 11 افغانی‘ 15 ایرانی شامل‘ ترجمان کوسٹ گارڈ

جمعرات 17 مارچ 2016 14:41

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں ایرانی سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 103 باشندوں کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب پسنی میں کارروائی کی جس میں غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 103 باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار باشندوں میں 87 کا پاکستان‘ 11 افغانستان اور 15 باشندوں کا تعلق ایران سے ہے۔ ترجمان کے مطابق تمام گرفتار باشندوں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے یہ باشندے بغیر سفری دستاویزات کے ایران بارڈر کراس کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :