سپریم کورٹ کا رکن قومی اسمبلی علی رضا سمیت دیگر سزا یافتہ ملزمان کو سمجھوتے کے تحت رہا کرنے کے مقدمات ایک ساتھ لگانے کا حکم ،سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی

جمعرات 17 مارچ 2016 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت(ن) لیگی رکن قومی اسمبلی علی رضا سمیت دیگر سزا یافتہ ملزمان کو سمجھوتے کے تحت رہا کرنے مقدمات کو ایک ساتھ لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے جبکہ کراچی کے ڈکیٹی کے ملزم معین الدین کے مقدمے میں شاہد حامد کو عدالتی کو معاون مقرر کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات میں بھی معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے جمعرات کے روز مقدمے کی سماعت کی اس دوران عدالت نے کہا کہ اس طرح کی نیچر کے تمام مقدمات اکٹھے کر دیئے ہیں جن کو ایک ہی بنچ سن کر فیصلہ کر دے گا عدالت نے تمام مقدمات کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی