’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ لگانے سے انکار ، انتہا پسندوں نے اسد الدین کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 14:18

’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ لگانے سے انکار ، انتہا پسندوں نے اسد الدین ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء): مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو بی جے پی کے انتہا پسندوں نے غدار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسد الدین اویسی نے ”بھارت ماتا کی جے“ کا نعرہ لگانے سے انکار کیا تھا جس پر انتہا پسندوں نے ان کو غدار قرار دے دیا۔ یہی نہیں ان کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے اعلان کیا ہے کہ اسد الدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔ دوسری جانب اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر بھی ”غدار“ کے لگائے گئے پوسٹرز کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اتارا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر پوسٹرز لگانے والے افراد کی تلاش ہے۔