ہائیکورٹ میں تھر میں بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت ‘ حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیشن کیلئے چار نام تجویز کر دیئے

جمعرات 17 مارچ 2016 14:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں تھرمیں قحط سالی اور بچوں کی اموات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت پر حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیشن کے لئے 4نام تجویز کردئیے۔سندھ ہائیکورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیشن کے لئے 4نام تجویز کردئیے۔

(جاری ہے)

کمیشن میں سابق ایڈووکیٹ جنرل فتح ملک، ڈاکٹر ٹیپو سطان، سونو کنگرانی اور ڈی جی صوبائی مینجمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔

جس پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تجویز کردہ ناموں پر انھیں کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے تھر میں قحط سالی اور بچوں کی اموات سے متعلق ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو شفاف تحقیقات کی یقین دہانی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :