آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ فرانز مائیکل میلی بن کی ملاقات

جمعرات 17 مارچ 2016 14:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ اور افغانستان کیلئے یورپی یونین کے وفد کے سربراہ ایمبسڈر فرانز مائیکل میلی بن نے جمعرات کو ملاقات کی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کے نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔