القاعدہ کا حملہ آئیوری کوسٹ کی ترقی نہیں روک سکتا، صدر وتارا

جمعرات 17 مارچ 2016 14:07

یاموسوکرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) آئیوری کوسٹ کے صدر وتارا نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا حالیہ حملہ اس ملک کو ترقی کے راستے سے ہٹا نہیں پائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئیوری کوسٹ کے صدر وتارا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا حالیہ حملہ اس ملک کو ترقی کے راستے سے ہٹا نہیں پائے گا۔ویک اینڈ پر آئیوری کوسٹ کے ایک ساحلی سیاحتی مقام پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں 18 افراد مارے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔ اس حملے کو 2011ء میں خانہ جنگی سے باہر نکلنے والے آئیوری کوسٹ میں سیاحت کی صنعت کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :