صوابی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنرل کونسلر جاں بحق

جمعرات 17 مارچ 2016 13:59

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) صوابی کے محلہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وارڈ 3 کا جنرل کونسلر امتیاز علی جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محلہ گلبہار میں وارڈ 3 صوابی خاص کے ولیج کو نسلر امتیاز علی اپنے گھر کے باہر کھڑے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امتیاز علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :