بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 9 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

جمعرات 17 مارچ 2016 13:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے نو پاکستان ماہی گیر کراچی پہنچ گئے، کینٹ اسٹیشن پر ماہی گیروں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ کئی سالوں سے بھارتی جیلوں میں قید ٹھٹھہ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے 9 پاکستانی قیدیوں کو چند روز قبل رہا کیا گیا تھا۔ رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 3 کا تعلق کراچی جبکہ 6 کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے ماہی گیروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں آئے روز بھارتی اور پاکستانی ماہی گیر گرفتار ہوتے رہتے ہیں، پاکستان اور ہندوستان کی حکومتوں کو چاہیئے کہ مشترکہ طور کوئی ایسی قانون سازی کی جائے جس کے ذریعے ایسے گرفتار ماہی گیروں کی جلد از جلد رہائی ممکن ہوسکے۔ ماہی گیروں کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں قید کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا تو نہ ہوا جبکہ وطن اور اپنے پیاروں کی یاد ہر وقت واپسی کی امید کا دیا روشن رکھتی تھی۔

متعلقہ عنوان :