قحط زدہ تھر میں مزید 6 بچے حکومتی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے

سول ہسپتال مٹھی سمیت تھر کے مختلف ہسپتالوں میں 200 سے زائد بچے زیرعلاج

جمعرات 17 مارچ 2016 13:57

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء ) قحط ، غربت اور غذائی کمی کے شکار صحرائے تھر میں مزید 6 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد رواں ماہ فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 124 ہوگئی ۔ قحط، غذائی قلت، وبائی بیماریوں اور بنیادی صحت کی ناکافی سہولتوں جیسے مسائل سے دوچار سندھ کے ضلع تھر میں مزید 6 بچے فوت ہوگئے۔

(جاری ہے)

زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں میں مٹھی کا ایک سالہ سمیجھو بھیل، ایک، ایک روز کے عبدالحمید اور عمرگل، ڈیپلو کی 4 روز کی نازیہ گوٹھ ارنیارو کا 7 ماہ کا پرکاش کمار اور گوٹھ جئسے جو پڑ کی تین روز کی بچی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ضلع تھر پارکر میں رواں ماہ اب تک 124 جب کہ اس سال 224 بچے غذائی قلت اور وبائی بیماریوں کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں جاچکے ہیں جب کہ سول ہسپتال مٹھی سمیت تھر کے مختلف اسپتالوں میں 200 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :