کراچی،منگھو پیر میں کارروائی ، مبینہ دہشت گرد کامران گجر مارا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے کہاکہ کراچی میں کریکر حملوں میں دو گروپس ملوث ہیں۔ ایک سیاسی مقاصد کے لئے تو دوسرا آپریشن کے رد عمل میں خوف ہراس پھیلا رہا ہے،مشتاق مہر نے دعوی کیا ہے کہ بدنام دہشت گرد کامران گجر مقابلے میں مارا گیا۔ کراچی سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کریکر حملوں میں دو گروپس ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ایک گروپ سیاسی مقاصد کے تحت حملے کر رہا ہے اور دوسرا گروہ کراچی آپریشن کے ردعمل میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے۔ کریکر حملوں میں شلوار قمیض اور جینز ٹی شرٹ گروپس دونوں ہی ملوث ہیں۔ مشتاق مہر نے بتایا کہ منگھو پیر میں سی آئی اے اور ویسٹ پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن میں بدنام دہشت گرد گردک امران گجر کو ہلاک کر دیا ہے۔ کامران گجر پولیس، رینجرز اہلکاروں سمیت قتل کی 40 وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم نے گزشتہ سال گلشن حدید میں ڈی ایس پی فتح محمد سانگری کو محافظ اور ڈرائیور سمیت قتل کیا۔ 2014 میں رینجرز کے بریگیڈ باسط پر بھی خود کش حملے میں ملوث تھا۔ ملزم نے حیدر آباد، کراچی اور دیگر شہروں میں متعدد بینک ڈکتیاں بھی کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :