پاکستانی سفارتکاروں کومیچ دیکھنے کی اجازت سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں،معاملے کے جلدحل کیلیے پُرامید ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروںکومیچ دیکھنے کی اجازت سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں۔سفارتی اہلکاروں کومیچ دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر بھارت سے مایوسی کا اظہار کیا، امید ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کا میچ دیکھنے سے متعلق معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات آج نیپال میں ہو گی۔

سر تاج عزیز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سارک سر براہ کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دیں گے۔ تاہم نیوکلئیر اجلا س میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے متعلق فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ نفیس زکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان گذشتہ تین دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں امن سے متعلق مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستا ن میں پاکستان مخالف جذبات پر کام ہو رہا ہے اور ہم اس سے باخبر ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہئیے۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہئیے، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان شام کے مسئلے کا پُر امن حل چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :