ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، قومی خواتین ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ پرسوں بھارت سے کھیلے گی

جمعرات 17 مارچ 2016 13:44

نئی دہلی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ ہفتہ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

یہ میچ مصنوعی روشنیوں میں فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم دہلی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمن کو اپنے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 24 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ چوتھا اور آخری میچ 27 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :