ہندوستانی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی ریاست ہریانہ میں سر عام قتل
جمعرات 17 مارچ 2016 13:34
ہریانہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء )ہندوستانی ریاست ہریانہ میں کبڈی کے قومی کھلاڑی کو راہ چلتے سرعام گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع روہتک کے ایک گاؤں ریتھال میں ہندوستانی کبڈی ٹیم کے 24سالہ کھلاڑی سکھ ویندر سنگھ کو شام 7بجے پریکٹس کے بعد واپس گھر آتے ہوئے انکے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نشانہ بنایا گیا ،واقعے کو قریب لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔
سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکوٹی پر آنے والے دو افراد میں سے ایک نے پہلے سکھ ویندر کے سینے میں 2گولیاں ماریں جس سے وہ زمین پر گر گئے اور پھر دونوں افراد نے سکوٹی سے اتر کر سکھ ویندر کے سر میں 2مزید گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔(جاری ہے)
سکھ ویندر کے اہل خانہ کے مطابق ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا اس لیے انہوں نے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے ۔
یا د رہے کہ تین ماہ قبل ضلع روہتک میں ہی کبڈی کے ایک کھلاڑی دیپک پہلوان کو سنسان روڈ پر قتل کیا گیا تھا ۔WATCH: Kabaddi player shot dead in Rohtak (Haryana) yesterday, police registers case (Source: Unverified)https://t.co/baN3PtySQn
— ANI (@ANI_news) March 16, 2016
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.