سونے کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 17 مارچ 2016 13:31

لندن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔ لندن سپاٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1230 ڈالر سے بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ جمعہ کو سونے کے نرخ1282.51 ڈالر کی تاریخی سطح تک آئے تھے۔ لندن سپاٹ میں سہنے کی اپریل کیلئے سپلائی1231.53 ڈالر فی اونس رہی جبکہ یوایس گولڈ20 سینٹ کی کمی کے ساتھ اپریل کیلئے 1230.80 ڈالر فی اونس میں بک ہوا۔ سلور(چاندی) 15.27 ڈالر، پلاٹینم 959.20 ڈالر اور پلاڈیم 572 ڈالر فی اونس رہا۔