بھارت نے کپاس کا پیداواری ہدف کم کر دیا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:30

نئی دہلی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) بھارت نے کپاس کا پیداواری ہدف کم کرتے ہوئے رواں سال کپاس کا پیداواری ہدف 34.5 ملین گانٹھیں مقررکیا ہے۔

(جاری ہے)

کپاس کا سیزن جو یک اکتوبر سے شروع ہوتا ہے، میں اس مرتبہ کپاس کا پیداواری ہدف پہلے اندازے سے 2.3 فیصد کم کردیا گیا ہے۔ گذشتہ سیزن میں بھارت میں کپاس کی 38.4 ملین گانٹھوں کی پیداوار ہوئی تھی اور اکتوبر2015ء تا فروری 2016ء کے دوران سپاٹ مارکیٹ کو کپاس کی 24.5 ملین گانٹھیں موصول ہوئیں۔ کپاس کی پیداوار میں کمی کیڑوں کے حملے اور بعض علاقوں میں قحط پڑنا بتایا جارہا ہے۔