سلواکیہ کے وزیر اعظم نے اتحادی حکومت قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

جمعرات 17 مارچ 2016 13:29

براتسلاوا۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیسکو نے قبل از وقت انتخابات کے خطرے کو ٹالنے کیلئے حکومت سازی کیلئے دائیں بازو اور سنٹر سٹ پارٹیوں کے ساتھ اتحادی حکومت قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔

(جاری ہے)

سلواکیہ کی 150رکنی پارلیمنٹ میں اتحادی حکومت کے قیام کے معاہدے کے بعد رابرٹ فیسکو کی جماعت سمر سوشل ڈیمو کریسی کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت یورو سپٹک سلواک نیشنل پارٹی سمیت لبرل اور موسٹ ہیڈ پارٹی کے اتحاد کے ساتھ 81نشستیں بن گئی ہیں۔

رابرٹ فیسکو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو توثیق کیلئے صدر کو پیش کر ینگے۔ رابرٹ فیسکو تیسری مدت کیلئے سلواکیہ کے وزیر اعظم بنیں ہیں۔ رواں سال یکم جولائی سے یورپی یونین کی 6ماہ کی مدت کی صدارت سلواکیہ کے حصے میں آنے والی ہے ۔