سگریٹ چھوڑنا ہے تو یک لخت چھوڑیں، کامیابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے ‘تحقیق

جمعرات 17 مارچ 2016 13:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے خواہش مند افراد اگر فوری طور پر سگریٹ نوشی ترک کر دیں تو اِس عادت سے جان چھڑانے کی کامیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

برٹش ہارٹ فانڈیشن کے تعاون سے کی جانے والی تحقیق میں تقریبا 700 رضاکاروں کو دوگروہوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک بتدریج چھوڑنے کی کوشش کرنے والے گروہ اور دوسرا فوری طور پر ترک کرنے والا گروہ تھا۔ چھ مہینے بعد بتدریج چھوڑنے والے گروہ کے 15.5 فیصد رضاکاروں نے یہ عادت ترک کر دی جبکہ فوری طور پر چھوڑنے والے گروہ میں یہ تعداد 22 فیصد تک تھی۔