چینی کمپنی کی طرف سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے ‘ ناصر حمید خاں

جمعرات 17 مارچ 2016 13:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ممبرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے چینی کمپنی کی طرف سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ میں سرمایہ کاری کی خواہش کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر چینی سرمایہ کاری کے باعث براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے ساز گار مواقع کے باعث چین کی جانب سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق اس کا حجم 436ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ناصر حمید خاں نے کہا کہ ونڈ پاور بجلی پیدا کرنے کا سستا اور پائیدار ذریعہ ہے اور دنیا بھر میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ہوا سے بجلی کے حصول میں خرچ انتہائی کم لیکن نتائج انتہائی حوصلہ افزاء ہیں ۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری سے ملک کے اندر جاری توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :