درجن سے زائد مخصوص شوگر ملوں کو نوازنے کی تیاریاں، سندھ بینک کو فی شوگر مل 50کروڑ قرضہ جاری کرنیکا حکم

جمعرات 17 مارچ 2016 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سندھ میں درجن سے زائد مخصوص شوگر ملوں کو نوازنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی ایک اعلی شخصیت نے سندھ بینک کو فی شوگر مل پچاس کروڑ روپے قرضہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ بینک کے لیے تجوریوں کے منہ کھولنے کا حکم صادر ہو گیا۔ سندھ میں ایک درجن سے زائد شوگر ملوں کو نوازا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی ایک اعلی شخصیت نے احکامات دیئے ہیں کہ ہر ایک شوگر مل کو پچاس کروڑ روپے کا قرضہ جاری کیا جائے جس کے بعد قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑا کر قرضہ جاری کرنے کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔خدشہ ہے کہ اگر اعلی شخصیت کے حکم کی تعمیل کر دی گئی تو سندھ بینک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قرضوں کے اجرا میں بینک کے صدر بلال شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلال شیخ کو پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت کا منظور نظر تصور کیا جاتا ہے اور انہی کے طفیل انہیں یہ اعلی منصب ملا ہے۔دوسری جانب سندھ بینک میں اس گھوٹالے کی بھنک قومی احتساب بیورو کو پڑ گئی ہے۔ تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :