کراچی ، آپریشن کے باوجود اسٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:37:36 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:28:42 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:24:06 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:19:46 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:18:19 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:18:19 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:17:33 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:17:33 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:17:33 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:17:24 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:13:24
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کراچی ، آپریشن کے باوجود اسٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) کراچی میں آپریشن کے باوجود اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ رہی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے باوجود موبائل چھیننے۔موٹرسائیکل اورگاڑیاں چھیننے کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری میں ہر15منٹ بعد ایک شہری کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔

شہریوں سے کروڑوں روپے کے موبائل فون چھین لیے گئے، یومیہ بنیاد پر100سے زائد موبائل فون چھینے یا چوری کیے جارہے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر6 ہزار سے زائد موبائل چھینے اور چوری کیے جانے کی وارداتیں ریکارڈ پر آئیں،چھینی اور چوری کی گئی گاڑیوں کی تعداد 326 جبکہ موٹر سائیکلوں کی تعداد 3 ہزار 500سے زائد رہیں، واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار ان وارداتوں کے ہیں جو ریکارڈ پر لائی گئی ہیں۔

شہر میں90 فیصد وارداتوں کا پولیس اندراج نہیں کرایا جاتا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر میں یومیہ 1000سے زائد موبائل فون چھینے یا چوری کیے جارہے ہیں ،سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال موبائل فون چھینی و چوری کیے جانے کی 6ہزار 37 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے مطابق ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال میں1 ہزار 118 اور جمشید ٹان کے علاقے میں562 واقعات رپورٹ ہوئے اسی طرح صدر میں 477 اور کلفٹن میں 442، کیماڑی میں 96 اور لیاری میں 95 شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات میں ان کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا، رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل میں416 ، کورنگی میں 402 اور لانڈھی میں 205 شہریوں سے ان کے قیمتی موبائل فونز چھین لیے گئے۔

ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ میں 397 ، نارتھ ناظم آباد میں 383 نیو کراچی میں 344 اور لیاقت آباد میں 342 شہریوں سے ان کے موبائل فون چھینے یا چوری کر لیے گئے ، ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاون 142سائٹ میں 99 اور بلدیہ ٹان میں 46 شہریوں کو ان کے موبائل فون سے محروم کیا گیا ، اسی طرح ضلع ملیر کے علاقے میں بن قاسم میں 254 ، گڈاپ میں 78 اور ملیر میں35 شہری اپنے قیمتی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/03/2016 - 13:18:19 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان