کراچی میں کریکر حملوں میں دو گروپس ملوث ہیں ‘ایک سیاسی مقاصد کیلئے تو دوسرا آپریشن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:19:46 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:18:19 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:18:19 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:17:33 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:17:33 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:17:33 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:17:24 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:13:24 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:12:42 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:11:32 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 13:10:53
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کراچی میں کریکر حملوں میں دو گروپس ملوث ہیں ‘ایک سیاسی مقاصد کیلئے تو دوسرا آپریشن کے رد عمل میں خوف وہراس پھیلا رہا ہے ،مشتاق مہر

بدنام دہشت گرد کامران گجرپولیس مقابلے میں مارا گیا ‘ کراچی پولیس کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء)کراچی پولیس چیف مشتاق مہرنے کہاہے کہ کراچی میں کریکر حملوں میں دو گروپس ملوث ہیں۔ ایک سیاسی مقاصد کے لئے تو دوسرا آپریشن کے رد عمل میں خوف وہراس پھیلا رہا ہے ۔بدنام دہشت گرد کامران گجرپولیس مقابلے میں مارا گیا۔جمعرات کو کراچی سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق مہرنے کہاکہ کراچی میں کریکر حملوں میں دو گروپس ملوث ہیں ایک گروپ سیاسی مقاصد کے تحت حملے کر رہا ہے اور دوسرا گروہ کراچی آپریشن کے ردعمل میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے۔

کریکر حملوں میں شلوار قمیض اور جینز ٹی شرٹ گروپس دونوں ہی ملوث ہیں ۔ مشتاق مہر نے بتایا کہ منگھو پیر میں سی آئی اے اور ویسٹ پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ آپریشن میں بدنام دہشت گرد گردکامران گجرماراگیا ہے ۔ کامران گجر پولیس، رینجرز اہلکاروں سمیت قتل کی 40 وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم نے گزشتہ سال گلشن حدید میں ڈی ایس پی فتح محمد سانگری کو محافظ اور ڈرائیور سمیت قتل کیاتھا۔ 2014 میں رینجرز کے بریگیڈ باسط پر بھی خود کش حملے میں ملوث تھا۔ ملزم نے حیدر آباد، کراچی اور دیگر شہروں میں متعدد بینک ڈکتیاں بھی کی تھیں ۔

17/03/2016 - 13:17:33 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان