خیبر ایجنسی:دہشت گردوں‌کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 13:17

خیبر ایجنسی:دہشت گردوں‌کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام۔ ..

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : خیبر ایجنسی میں جوانوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے درہ درمودراب میں موجود سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ، جس کے بعد جوابی کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :