اقلیتی مذہبی تہواروں پر تعطیل کا اعلان، حمزہ علی عباسی نے بھی حمایت کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 13:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : اقلیتی برادریوں کے مذہبی تہواروں پر عام تعطیل کے حکومتی اقدام کو تمام اقلیتی برادریوں کی جانب سے تو سراہا ہی جا رہا ہے تاہم اب سماجی ویب سائٹس پر نہایت ایکٹو رہنے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے فیس بُک پیج پر دئے گئے پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان ثابت کر دیا جہاں نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقلیتوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا اقلیتوں کی عزت اور ان کے حقوق کا خیال رکھنا ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ جب انصاف ہو گا تب ہی اللہ کی رحمت ہو گی۔ حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ”اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لگایا۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو قومی اسمبلی میں اقلیتی برادری کے تہواروں پر تعطیلات کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔

اقلیتی مذہبی تہواروں پر تعطیل کا اعلان، حمزہ علی عباسی نے بھی حمایت ..

متعلقہ عنوان :