کاشتکار 15مارچ سے 15مئی تک کپاس کی کاشت کیلئے بیجوں کی شرح کا خیال رکھیں۔ماہرین

جمعرات 17 مارچ 2016 13:13

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار 15مارچ سے 15مئی تک کے عرصہ کے دوران کپاس کی کاشت کیلئے بیجوں کی شرح کا خیال رکھیں تاکہ اچھی پیداوار کے حصو ل میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ 75فیصد یا اس سے زائد اگاؤ کی شرح کا حامل بر اترا ہوابیج 6کلو گرام فی ایکڑ جبکہ بر دار بیج 8کلوگرام فی ایکڑ ، 60فیصد تک کی شرح اگاؤ کاحامل بر اتراہوا بیج 8کلو گرام فی ایکڑ جبکہ بردار بیج 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اسی طرح 50فیصد تک اگاؤ کی شرح کاحامل براتراہوا بیج 10کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بردار بیج 12کلوگرام فی ایکڑ کاشت کرکے اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔بوائی سے پہلے بیج کو مناسب کیڑے مار زہر لگانا بھی ضروری ہے جس کے باعث فصل ابتداء میں انتہائی اہم ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفید مکھی سے محفوظ رہتی ہے جو پتہ مروڑ وائرس کی بیماری پھیلانے کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیج کوبیماریوں کے حملہ سے بچانے کیلئے محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے مناسب پھپھوندی کش زہر لگانے کے بھی مفید نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :