نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہو گا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:11

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدائت کی ہے کہ وہ بورڈز کے امتحانات کے علاوہ دیگر کلاسز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہر حال میں 31 مارچ سے قبل کر دیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم فیصل آبادکے ذرائع نے بتایا کہ صوبہ بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کر دیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام9 ڈویژنز کے 36 اضلاع میں انرولمنٹ مہم بھی شروع کی جا رہی ہے اور امسال 40 لاکھ نئے بچوں کو سکولوں میں داخلے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔