فرض کی راہ میں جام شہادت نوش پانے والے پولیس ملازمین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب بھر میں یوم شہدائے پولیس بدھ کومنایا جائیگا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:10

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) فرض کی راہ میں جام شہادت نوش پانے والے پولیس ملازمین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب بھر میں 23 مارچ بروزبدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر یوم شہدائے پولیس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا جبکہ اس موقع پر تمام شہروں میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں پولیس افسران اور شہدائے پولیس کے پسماندگا ن و اہلخانہ بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں فیصل آباد پولیس لائن میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس کے مہمان خصوصی قائمقام ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادہوں گے جبکہ تقریب میں سٹی پولیس آفیسر سمیت دیگر حکام اور پولیس ملازمین کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر پولیس کے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائیگی اور ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی جبکہ شہداء کے لواحقین کو خصوصی امدادی پیکٹس بھی فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :