23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

جمعرات 17 مارچ 2016 13:10

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) 23مار چ بروزبدھ کو یوم پاکستان کے سلسلہ میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر ، تعلیمی ادارے وغیرہ بند رہیں گے جبکہ اس موقع پر تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدو جہد اور قرار داد پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :