عامر خان ”فلم کپوراینڈ سنز“ دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے
جمعرات 17 مارچ 2016 13:09
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کی نئی آنے والی فلم ”کپور اینڈ سنز“ دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ا?بدیدہ ہوگئے۔
(جاری ہے)
پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم ”کپور اینڈ سنز“ نمائش کے لیے تیار ہے جس کے ڈائریکٹر شکون بترا نے فلم کی خصوصی اسکریننگ رکھی جس میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی جب کہ فلم کی اسکریننگ کے دوران عامر خان جذباتی مناظر پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم کپور اینڈ سنز بہت ہی اچھی فلم ہے جس میں تمام کرداروں نے اپنے کردار میں ڈھل کر اداکاری کی ہے جو قابل تعریف ہے جب کہ فلم بہت ہی جذباتی مناظر پر مبنی ہے جسے دیکھتے ہوئے میں بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور روتا رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.