وزارت داخلہ نے پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا،ذرائع

جمعرات 17 مارچ 2016 12:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کی کل رات کراچی سے دبئی روانگی ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ذرائع کے مطابق مشرف کے سٹاف کوائرپورٹ پر بتایا گیا کہ نام ای سی ایل سے نکالا نہیں گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کوتاحال پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ موصول نہیں ہوا،وزارت داخلہ کوسپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظارہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ جب تک پرویزمشرف کانام ای سی ایل میں ہے یا ملک سے باہرنہیں جاسکتے۔

متعلقہ عنوان :