کراچی ایکسپوسینٹر میں12ویں پلاسٹک پرنٹنگ، پیکجنگ کی نمائش

جمعرات 17 مارچ 2016 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں بارہویں انٹرنیشنل پلاسٹک پرنٹنگ، پیکجنگ کی نمائش جاری ہے۔ غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نمائش میں شرکت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ایکسپوسینٹرمیں فیکٹ کے زہر اہتمام پلاسٹک انڈسٹری سے وابستہ افراد کی تین روزہ نمائش ایک سو بیس سے زائد ائد غیر ملکی مندوبین نے اپنی مصنوعات کومتعارف کرانے کیلئے اسٹالز لگائے ہیں۔نمائش میں بیرون ممالک سے آنے والے مندوبین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پلاسٹک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع موقع موجود ہیں۔ پلاسٹک پیکجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ کی نمائش میں جدید ٹیکنالوجیز کیلئے پاکستانی سرمایہ کار بین الاقوامی پروڈکٹس سے استفادہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :